امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں حوثیوں کے برخلاف تازہ حملے

"یہ کارروائیاں جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ کریں گی اور بین الاقوامی پانیوں کو امریکہ کے لیے زیادہ  با سلامت  اور باحفاظت بنائیں گی۔"

2100128
امریکہ اور برطانیہ کے یمن میں حوثیوں کے برخلاف تازہ حملے

متحدہ امریکہ کی مرکزی کمان (CENTCOM) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں سے تعلق رکھنے والے دھماکہ خیز مواد سے لدے بحری  ڈراونز  اور اینٹی شپ کروز میزائلوں کے خلاف 7 حملے کیے ہیں۔

امریکی  سینٹ کوم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ " سینٹ کوم کے دستوں نے 8 فروری کو    حوثیوں کے   4 بحری مسلح ڈراونز اور بحیرہ احمر  میں   بحری جہازوں پر  داغنے کی تیاری میں ہونے والے 7 اینٹی شپ  کروز  میزائلوں   کے برخلاف  اپنے  جائز   حقوق    کے زمرے میں 7 حملے کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں تعین کردہ  میزائلوں اور بحری ڈراونز تجارتی  جہازوں  کے لیے  خطرہ  ہیں : "یہ کارروائیاں جہاز رانی کی آزادی کا تحفظ کریں گی اور بین الاقوامی پانیوں کو امریکہ کے لیے زیادہ  با سلامت  اور باحفاظت بنائیں گی۔"

کل حوثیوں نے اطلاع دی تھی  کہ  امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے شمال مغربی  شہر صعدہ کو ہدف بنایا ہے  اور حبیدہ  شہر پر چند  گھنٹوں کے اندر 2 فضائی حملے کیے ہیں۔



متعللقہ خبریں