شمالی کوریا نے جدید میزائل کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریائی خبر ایجنسی  کے سی این اے  کے مطابق، شمالی کوریائی لیڈر  نے  ملکی اعلی شخصیات کے ہمراہ  اس جدید میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا

2094700
شمالی کوریا نے جدید میزائل کا تجربہ کر ڈالا

شمالی کوریا کےلیڈر کم جونگ ان  نے آبدوز سے داغے جانے والے پلہاواسال  3-31 نامی میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ۔

 شمالی کوریائی خبر ایجنسی  کے سی این اے  کے مطابق، شمالی کوریائی لیڈر  نے  ملکی اعلی شخصیات کے ہمراہ  اس جدید میزائل تجربے کا مشاہدہ کیا ۔

بتایا گیا ہے کہ  اس تجربے کے دوران  تمام ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو ملحوظ خاطر رکھا گیا تھا۔

اس اثنا میں  امریکی امور خارجہ کے ایک ترجمان نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام سے متعلق یان ہاپ خبر ایجنسی کے سوالات کا جواب دیا ۔

 ترجمان نے کہا کہ  شمالی کوریا کے میزائل تجربات  گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ اشتعال انگیز ہوتے جا رہے ہیں جس کی یہ سرگرمیاں غیر ذمہ دارانہ ہیں۔

ترجمان نے  شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ اشتعال انگیزی ترک کرتے ہوئے  سنجیدگی اور سفارتی آداب کا مظاہرہ کرے۔

 

 



متعللقہ خبریں