روس: امریکہ، ایشیاء۔پیسیفک میں، نیٹو کی جڑیں مضبوط کرنے کی کوششوں میں ہے

ہم، کوریا جزیرہ نما اور بالعموم پورے شمال مشرقی ایشیاء کے مسائل کے جامع اور منصفانہ حل  کے حامی ہیں: وزیر خارجہ سرگے لاوروف

2089397
روس: امریکہ، ایشیاء۔پیسیفک میں، نیٹو کی جڑیں مضبوط کرنے کی کوششوں میں ہے

روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ، ایشیاء۔پیسیفک میں، نیٹو کی جڑیں مضبوط کرنے کی کوششوں میں ہے۔

لاوروف نے شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کوئے سون۔ہوئی کے دورہ ماسکو کے دوران ان سے ملاقات کی ہے۔

مذاکرات کے ذرائع ابلاغ کے لئے کھُلے حصے میں لاوروف نے کہا ہے کہ ہم، کوریا جزیرہ نما اور بالعموم پورے شمال مشرقی ایشیاء کے مسائل کے جامع اور منصفانہ  حل  کے حامی ہیں۔

لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ اور علاقے میں امریکہ  کے حامی ممالک شمالی کوریا کی سلامتی کے لئے خطرناک سیاست  کو مثبت سمت  میں پلٹنے سے روک رہے ہیں۔ ہم ایسے تمام اقدامات  سے گریز کی اپیل کرتے ہیں جو تناو میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہم اس حکمت عملی پر کاربند رہیں گے"۔

ایشیاء۔ پیسیفک  کی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے لاوروف نے کہا ہے کہ "امریکہ اور اس کے اتحادی علاقے میں نیٹو  کے انفراسٹرکچر کو تقویت دینے کی کوششوں میں ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے موضوع پر شمالی کوریا روس کی حمایت کر رہا ہے  اور ہم بین الاقوامی پلیٹ فورم پر شمالی کوریا کے ساتھ مربوط شکل میں اقدامات کر رہے ہیں۔

شمالی کوریا کے وزیر خارجہ کوئے نے بھی کہا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کِم جونگ اُن اور روس کے صدر ولادی میر پوتن کی خصوصی توجہ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو فروغ مِلا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ باہمی تعلقات رواں سال میں مزید مضبوط ہوں گے۔



متعللقہ خبریں