روس کا ردعمل: اسرائیلی سفیر کا موقف ناقابل قبول ہے

اسرائیلی سفیر کے مطابق غزّہ سے انخلاء کے خواہش مند روسی شہریوں کی فہرست کی تیاری میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ہم اس منطق کو ہرگز قبول نہیں کر سکتے: ماریہ زاہرووا

2062588
روس کا ردعمل: اسرائیلی سفیر کا موقف ناقابل قبول ہے

روس نے ماسکو میں اسرائیل کے سفیر بن تزوی کے "روسی شہریوں کے غزّہ سے انخلاء کے لئے 2 ہفتوں  کی ضرورت ہے" سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پریس کے لئے جاری کردہ بیان میں روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہرووا نے کہا ہے کہ اسرائیلی سفیر کے الفاظ حیرت انگیز اور ناقابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ "کل ماسکو میں اسرائیلی سفیر کے بیان نے ہمیں حیران کر دیا ہے۔ اس کے مطابق غزّہ سے انخلاء کے خواہش مند روسی شہریوں کی فہرست کی تیاری  میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔ ہم اس منطق کو ہرگز قبول نہیں کر سکتے"۔



متعللقہ خبریں