روس: غزّہ کی جھڑپوں میں انسانی وقفہ دیا جائے

موجودہ صورتحال میں جھڑپوں میں انسانی وقفہ دینا اور اس دوران غزّہ کے عوام کی انسانی ضرویات کو پورا کرنا  ہمارے لئے نہایت  اہمیت کا حامل ہے: دمتری پیسکوف

2061545
روس: غزّہ کی جھڑپوں میں انسانی وقفہ دیا جائے

روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ غزّہ کی جھڑپوں میں انسانی وقفہ دینا ضروری ہے۔

پیسکوف نے دارالحکومت ماسکو میں اسرائیل۔فلسطین جھڑپوں کے بارے میں اخباری نمائندوں کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

پیسکوف نے، اسرائیل کے "عسکری آپریشن" کے دوام کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "موجودہ صورتحال میں جھڑپوں میں انسانی وقفہ دینا اور اس دوران غزّہ کے عوام کی انسانی ضرویات کو پورا کرنا  ہمارے لئے نہایت  اہمیت کا حامل ہے۔ یقیناً اس وقفے میں روسی شہریوں کو بھی غزّہ سے نکلنے کا موقع ملے گا۔ اس حوالے سے بھی انسانی وقفہ بہت اہم ہے۔ ہمارے ڈپلومیٹ اس موضوع پر  کام کر رہے ہیں۔ صورتحال نہایت درجے کشیدہ ہے اور انسانی حوالے سے اسے مکمل معنوں میں تباہی کہا جا سکتا ہے"۔

اس سوال کے جواب میں کہ "کیا صدر ولادی میر پوتن علاقائی ممالک کے سربراہان کے ساتھ رابطے کا پروگرام رکھتے ہیں؟" پیسکوف نے کہا ہے کہ "مختلف سطحوں پر روابط ہر روز جاری ہیں اور اعلیٰ ترین سطح پر رابطے کا بھی پروگرام بنایا جا رہا ہے"۔

ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم نے جھڑپوں کے علاقے کے لئے انسانی امداد فراہم کی ہے اور اس معاملے میں ہماری کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں