کانگو: مسافر بردار کشتی ڈوب گئی، 40 افراد ہلاک اور 167 لاپتہ

صوبہ اکواٹر میں ایک مسافر بردار کشتی سمندر برد ہونے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 167 لاپتہ ہو گئے

2051492
کانگو: مسافر بردار کشتی ڈوب گئی، 40 افراد ہلاک اور 167 لاپتہ

جمہوریہ کانگو کے صوبہ اکواٹر میں ایک مسافر بردار کشتی سمندر برد ہونے کے نتیجے میں 40 افراد ہلاک اور 167 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

کانگو قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق کشتی رات کے وقت ، صوبہ اکواٹر کے قصبے 'مبانڈاکا 'کی بندرگاہ سے روانگی کے بعد براستہ دریائے کانگو بلوما کی طرف عازم سفر ہوئی۔

روانگی سے مختصر مدت کے بعد ضرورت سے زیادہ بوجھ کی وجہ سے کشتی  سمندر برد ہو گئی۔ کشتی میں سوار مسافروں میں سے 40 ہلاک اور 167 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

حادثے میں 190 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ کانگو میں خاص طور پر شدید بارشوں کے دنوں میں غیر معیاری کشتیوں اور ضرورت سے زیادہ سواریوں کی وجہ سے اس نوعیت کے بحری حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں