عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے کہا کہ انہوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والے 33ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے قبل گوتیرس سے ملاقات کی ہے

2140491
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے غزہ اور سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔

ایکس اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے کہا کہ انہوں نے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہونے والے 33ویں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس سے قبل گوتیرس سے ملاقات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں کے نزدیک مشرق (یو این آر ڈبلیو اے) کے جنرل کمشنر فلپ لازارینی اور سوڈان کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے رامتن لامرا نے بھی اجلاس میں شرکت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات کے دوران، ہم نے غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے جاری حملوں اور فلسطینی عوام پر ان حملوں کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے کہا کہ  UNRWA نے جو کردار ادا کیا ہے وہ سب کو معلوم ہے اور انہوں نے اس کردار کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا، احمد ابو الغیث نے کہا کہ انہوں نے مستقبل میں مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کو ٹھوس بنانے پر بھی بات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے  اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوتیرس نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سوڈان کی صورتحال خطرناک ہے، احمد ابو الغیث نے ملک میں جاری تنازعات کو روکنے اور ریاستی ڈھانچے کے تحفظ کے ناگزیر ہونے کی طرف توجہ مبذول کرائی۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل ابو الغیث نے اس مشکل عمل پر قابو پانے کے لیے سوڈانی عوام کی مدد کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا۔



متعللقہ خبریں