امریکی صدر کی یوکرینی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

یوکرینی عوام کی جرات مندی کی تعریف کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین اور نیٹو کو تباہ کر سکنے کا مغالطہ ہوا تھا

2040829
امریکی صدر کی یوکرینی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات

امریکی صدر جو بائیڈن نے اطلاع دی ہے کہ  آئندہ ہفتے  پہلے امریکی ابرامز ٹینکو ں کو یوکرین کے حوالے کیا جائیگا۔

بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی اہلیہ اولینا زیلنسکا کی میزبانی کی۔

یوکرینی عوام کی جرات مندی کی تعریف کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یوکرین اور نیٹو کو تباہ کر سکنے کا مغالطہ ہوا تھا۔

بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر یوکرین کو اپنی سرزمین واپس لینے کے لیے انسانی امداد کے ساتھ ساتھ فوجی  تعاون بھی فراہم کرتا رہے گا۔

یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنے ،  منصفانہ اور دیرپا امن کی حمایت کرنے کے پیغامات کا اعادہ کرنے والے  بائیڈن نے  کہا  کہ روس امن کی راہ میں رکاوٹ ہے اور اگر وہ چاہے تو آج ہی جنگ ختم کر سکتا ہے۔

امریکہ  کی جانب سے یوکرین کو 325 ملین ڈالر کی نئی عسکری امداد کا اعلان کرنے والے امریکی صدر  نے بتایا کہ یہ امداد زیادہ ترفوجی سازو سامان اور آلات پر مشتمل ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ "آئندہ ہفتے   یوکرین کو پہلے ابرامز ٹینک  فراہم کیے جائینگے۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ یوکرین کے مستقبل کے دائرہ کار میں اصلاحات اور مالی مدد فراہم کریں گے، بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس ملک  سے تعاون جاری رکھیں گے۔

زیلنسکی نے امریکہ کی امداد  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ملاقات کافی مفیدثابت ہوئی ہے۔

یوکرین کی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے، موسم سرما میں فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور اناج کی برآمدات جیسے مسائل پر بعض اقدامات پر اتفاق کرنے کی اطلاع دینے والے زیلنسکی نے بتایا کہ وہ امن فارمولے پر کام جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں