امریکہ نے تائیوان کے لئے عسکری فنڈ منظور کر دیا

ہماری "واحد چین پالیسی" میں کوئی تبدیلی نہیں آئی لیکن ہم، جائز دفاع میں مدد کے لئے ، تائیوان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے: امریکہ

2031304
امریکہ نے تائیوان کے لئے عسکری فنڈ منظور کر دیا

امریکہ نے، "خود مختار ملّتوں" کے لئے مختص پروگرام میں پہلی دفعہ تائیوان کے لئے بھی عسکری سازوسامان کی فراہمی کا فنڈ منظور کر لیا ہے۔

سی این این خبر کے مطابق امریکہ وزارت خارجہ نے کانگریس  کو "خودمختار ملّتوں" کے لئے مختص "غیر ملکی فوجی فنڈ" کے ذیل میں تائیوان کو 80 ملین ڈالر مالیت کا عسکری سامان  فراہم کرنے کی بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ کے مطابق  مذکورہ امداد " اپنی جائز دفاعی صلاحیت" کو فروغ دینے میں تائیوان کی معاونت کرے گی۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نے سی این این کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "تائیوان کے ساتھ تعلقات کے قانون میں ہماری "واحد چین پالیسی" میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تاہم امریکہ، جائز دفاع میں مدد کے لئے ، تائیوان کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

اسمبلی کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سربراہ مائیکل مکول نے کہا ہے کہ ہم اس اقدام کا خیر مقدم کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں