ٹرمپ کو زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کو 22 سال سزائے قید

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے دور صدارت میں دھمکی آمیز اور زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کو 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے

2026505
ٹرمپ کو زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کو 22 سال سزائے قید

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے دور صدارت میں دھمکی آمیز اور زہر آلود خط بھیجنے والی خاتون کو 22 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

خبر کے مطابق، مجرمہ کینیڈا اور فرانس کی دوہری شہریت رکھنے والی 55 سالہ پاسکل سیسیل ویرونیک فیریئر کو خط ارسال جانے کے دو دن بعد بفیلو اور فورٹ ایری، اونٹاریو کے درمیان کینیڈا اور امریکہ کی سرحد پر گرفتار کیا گیا ،جس نے رواں سال کے شروع میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا تھا۔

گزشتہ روز امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ خاتون نے وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکساس سٹیٹ کے قانون نافذ کرنے والے آٹھ اہلکاروں کو زہر آلود رائسن سے بھرے خطوط بھیجے تھے، تاہم امریکی حکام نے خط وائٹ ہاؤس پہنچنے سے قبل ہی ضبط کر لیا تھا۔

خط کے لفافے میں زہر آلود مواد رائسن موجود تھا جو ارنڈی کی پھلیوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

اس زہریلے مواد کی معمولی مقدار بھی سونگھنے، نگلنے یا ٹیکہ لگانے سے جسمانی اعضا ناکارہ ہو جاتے ہیں۔

خط میں موجود مواد کو ایک گودام میں ٹیسٹ کیا گیا تھا جس کے بعد اس میں رائسن زہر ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔



متعللقہ خبریں