امریکہ  کی ریاست  ہوائی میں لگنے والی آگ سے 6 افراد ہلاک

حکام  کے مطابق  ریسکیو  کام جاری ہے  اور کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا نے والے  2   بچوں سمیت 14 افراد کو بچا لیا  ہے

2022811
امریکہ  کی ریاست  ہوائی میں لگنے والی آگ سے 6 افراد ہلاک

امریکہ  کی ریاست  ہوائی سے منسلک  ماوئی  جزیرے  میں  لگنے والی آگ سے   6 افراد کے جان بحق ہونے  کی اطلاع ملی ہے۔

حکام  کے مطابق  ریسکیو  کام جاری ہے  اور کوسٹ گارڈ کی ٹیموں نے آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا نے والے  2   بچوں سمیت 14 افراد کو بچا لیا  ہے۔

ماوئی کے میئر رچرڈ بسن جونیئر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ آگ لگنے سے بہت سے گھر اور کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور بندرگاہ میں کشتیوں کو "نمایاں طور پر نقصان پہنچا ہے  ۔

انہوں نے کہا کہ  ماوئی  میں  ہونے والے نقصان کی صحیح حد کا تعین کرنا ابھی بھی مشکل ہے اور وہ ہلاک ہونے والے  افراد کی تعداد میں اجافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ریاست کے امریکی سینیٹرز میں سے برائن شیٹز نے بھی سوشل میڈیا پر کہا کہ آگ کی وجہ سے ہونے والی زیادہ تر تباہی تاریخی قصبے لہینا میں ہوئی اور یہ قصبہ "تقریباً مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ماوئی کے  جنگلات پر لگی آگ پر قابو پانے کے لیے ہدایات جاری  کی ہیں۔



متعللقہ خبریں