امریکہ صدر گریجویشن تقریب میں اسٹیج پر گر گئے

کولوراڈو میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی گریجویشن تقریب سے خطاب کے بعد بائیڈن اپنا توازن کھو بیٹھے

1994336
امریکہ صدر گریجویشن تقریب میں اسٹیج پر گر گئے

صدرامریکہ  جو بائیڈن یو ایس ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی گریجویشن تقریب  کے دوران  اسٹیج پر گر پڑے۔

کولوراڈو میں یو ایس ایئر فورس اکیڈمی کے طلباء کی گریجویشن تقریب سے خطاب کے بعد بائیڈن اپنا توازن کھو بیٹھے اور طلباء کو ان کی ڈگریاں  پیش کرنے کے بعد اسٹیج پر گر گئے۔

جو بائیڈن سٹیج پر اپنے محافظوں اور فضائیہ کے افسر کی مدد سے کھڑے ہوئے۔

80 سالہ بائیڈن کی  طبی حالت کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے ابھی تک کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے کمیونیکیشن کوآرڈینیٹر بین لا بولٹ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بائیڈن کی طبی حالت  ٹھیک ہے۔



متعللقہ خبریں