شام میں امریکی فوجی اڈہ داعش کے کارندوں کو تربیت دے رہا ہے: روس

روس کی خارجہ خفیہ ایجنسی  کے صدر سرگی نارشکن  نے کہا ہے کہ  شام میں امریکہ کے  واقع تنف نامی فوجی اڈے پر روس کے خلاف تخریب کاری کے لیے داعش کے کارندوں کو تربیت دی گئی ہے

1990369
شام میں امریکی فوجی اڈہ داعش کے کارندوں کو تربیت دے رہا ہے: روس

 روس کی خارجہ خفیہ ایجنسی  کے صدر سرگی نارشکن  نے کہا ہے کہ  شام میں امریکہ کے  واقع تنف نامی فوجی اڈے پر روس کے خلاف تخریب کاری کے لیے داعش کے کارندوں کو تربیت دی گئی ہے۔

 نارشکن نے ماسکو میں منعقدہ سلامتی کے موضوع پر عالمی اجلاس سے خطاب کے دوران  اس بات کا اظہار کیا ۔

نارشکن نے بتایا کہ امریکہ اور نیٹو ممالک نے سال 2011 میں شام میں دہشتگردوں اور علیحدگی پسند  گروہوں کی مدد کی ہے ،ہماری معلومات کے مطابق، شام،اردن اور عراقی سرحد سے متصل تنف کے امریکی فوج اڈے پر شام سمیت روس می تخریب کاری کے لیے داعش کے عسکریت پسندوں کو تربیت دی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں