جمہوریہ سیشلز دنیا کا سب سے بڑا ہیوی واٹر فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ لگا رہا ہے

منصوبے کی تکمیل سے 99 ہزار آبادی والا یہ سیاحتی  ملک زہریلی گیسوں کے صفر اخراج کے ہدف سے مزید قریب ہو جائے گا

1970258
جمہوریہ سیشلز دنیا کا سب سے بڑا ہیوی واٹر فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ لگا رہا ہے

جمہوریہ سیشلز دنیا کا سب سے بڑا ہیوی واٹر فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ قائم کر رہا ہے۔

سیشلز خبر رساں ایجنسی SNA کے مطابق فرانسیسی قابلِ تجدید انرجی کمپنی نے، ملک کے سب سے بڑے جزیرے 'ماہے' کے مشرقی ساحلی علاقے  'پروویڈینس' میں فلوٹنگ پاور پلانٹ لگانے کے لئے، کام شروع کر دیا ہے۔

 5 میگا واٹ والے فوٹووولٹک سولر انرجی سسٹموں کی تنصیب پر مشتمل منصوبے کے ساتھ سیشلز دنیا کے سب سے بڑے ہیوی واٹر سولر انرجی پلانٹ  کا مالک بن جائے گا۔

منصوبے کی تکمیل سے 99 ہزار آبادی والا یہ سیاحتی  ملک زہریلی گیسوں کے صفر اخراج کے ہدف سے مزید قریب ہو جائے گا۔

سیشلز حکومت کے تعاون  کا حامل یہ منصوبہ 7 مہینوں میں مکمل کیا  جائے گا اور پاور پلانٹ آبی حیات اور اطراف کے ماحول پر کسی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ سیشلز اس وقت اپنی انرجی  ضروریات کے اکثریتی حصے کو فوسل ایندھن سے پورا کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں