حکومت امریکہ اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی، جو بائیڈن

میں امید کرتا ہوں کہ اسرائیلی وزیر اعظم عدالتی ضوابط  اصلاحات  کی کوشش سے باز آ جائیں گے

1966602
حکومت امریکہ اسرائیل کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کر رہی، جو بائیڈن

متحدہ امریکہ کے صدر جو بائیدن نے اسرائیل  کے اندرونی معاملات میں عمل دخل دینے کے دعوں  کو مسترد کر دیا ہے۔

بائیڈن نے وائٹ ہاوس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیا۔

 عدالتی اصلاحات کی بحث کی وجہ سے احتجاجی مظاہروں سے دو چار  اسرائیل کی جمہوریت کے بارے میں فکر مند ہونے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا، "اسرائیل کے بہت سے مضبوط حامیوں کی طرح مجھے بھی کافی تشویش لا حق ہے۔"

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ایک کٹھن  دور سے گزر رہا ہے اور  میں سمجھتا ہوں کہ اس مسئلے کو حل کیا جانا چاہیے، میں امید کرتا ہوں کہ اسرائیلی وزیر اعظم عدالتی ضوابط  اصلاحات  کی کوشش سے باز آ جائیں گے۔

بائیڈن کا کہنا تھا کہ "وہ اس راستے پر آگے نہیں جا سکتے،  میں نے اسے دو ٹوک بیان کر دیا ہے"  اور میں حقیقی معنوں میں مصالحت قائم کرنے کے مقصد کے ساتھ   حکومت کی جانب سے کاروائیاں کرنے کی امید رکھتا ہوں۔

جو بائیڈن نے امریکہ کے اسرائیل  کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے دعووں کے بارے میں کہا کہ "ہم مداخلت نہیں کر رہے، وہ اس معاملے پر ہمارے موقف سے آگاہ ہیں،  امریکہ کے اور امریکی یہودیوں کے نظریے سے بھی یہ بخوبی واقف   ہیں۔"



متعللقہ خبریں