روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے: انٹونی بلنکن

بلنکن نے ان خیالات کا اظہار  وزارت کے 2024 کے بجٹ پر سینیٹ کی تخصیصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے امور خارجہ، غیر ملکی آپریشنز، اور متعلقہ پروگراموں میں سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کیا

1964028
روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے:  انٹونی بلنکن

امریکہ  کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے سےجو پابندیاں عائد ہوں نے اس سے  ناپسندیدہ نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

بلنکن نے ان خیالات کا اظہار  وزارت کے 2024 کے بجٹ پر سینیٹ کی تخصیصی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی برائے امور خارجہ، غیر ملکی آپریشنز، اور متعلقہ پروگراموں میں سوالات کے جوابات  دیتے ہوئے کیا۔

روس کو "دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ریاستوں" کی فہرست میں شامل کرنے پر کام کرنے سے متعلق ایک سینیٹر کے سوال کے جواب میں بلنکن نے کہا کہ  وہ روس کے خلاف مختلف قسم کی پابندیوں پر غور کررہے ہیں۔

بلنکن نے کہا کہ روس کے جنگی جرائم اور مظالم کرنے کی وجہ سے  مختلف   پابندیوں کے متبادل ہمارے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے سےجو پابندیاں عائد ہوں نے اس سے  ناپسندیدہ نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے ماسکو کے خلاف ہر معقول قدم اٹھایا جائے گا۔ بلنکن نے کہا کہ ہمیں  روس کے دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ریاستوں کی فہرست میں شامل کرنے کے بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔اس کے علاوہ بھی  بہترین نتائج حاصل کرنے  کے دیگر طریقہ جات بھی موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں