کیمرون، دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 6 شہری ہلاک

نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے  سرگرمِ عمل بوکو حرام کی طرف سے منظم تشدد کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں

1962288
کیمرون،  دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 6 شہری  ہلاک

کیمرون کے شمالی علاقے میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملے میں 6 شہری مارے گئے۔

قومی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بوکو حرام کے ارکان نے شمالی علاقے میں واقع جبریلی قصبے پر حملہ کیا۔

اس حملے میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

نائیجیریا میں 2000 کی دہائی کے اوائل سے  سرگرمِ عمل بوکو حرام کی طرف سے منظم تشدد کی بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں 20 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ تنظیم 2015 سے ہمسایہ ممالک کیمرون، چاڈ  اور نائجر میں بھی  حملے کرتے  چلی آئی ہے۔

انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے مطابق، 2014 کے بعد سے، بوکو حرام کے حملوں میں شمالی بعید ی  علاقوں  میں تقریباً 3,000 افراد ہلاک اور اڑھائی لاکھ  کے قریب بے گھر ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں