پیرو میں ٹراپیکل طوفان کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا گیا

، شہری دفاع، مسلح افواج اور قومی پولیس کے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا

1959884
پیرو میں ٹراپیکل طوفان کے پیش نظر عوام کو خبردار کر دیا گیا

پیرو کی صدر دینا بولوارتے نے کہا ہے کہ ٹراپیکل  سمندری طوفان یاکو  کے پیش نظر  دارالحکومت لیما میں موسمیاتی واقعات سے نمٹنے کے لیے  ہائی  الرٹ کا اعلان کیا  گیا ہے۔

بولوارتے نے بتایا کہ ہمیں  اورنج الرٹ کی سطح سے ریڈ الرٹ پر جانا پڑا ہے، "طوفان کی وجہ سے شدید بارش متوقع ہے، شہری دفاع، مسلح افواج اور قومی پولیس کے اہلکاروں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ اسکولوں  اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیوں کو  ایک دن  کے لیے وقفہ دے دیا گیا ہے۔"

صدر نے لیما  کے بیچ سے گزرنے والے چیلیون، ریماک اور لورن  دریاوں میں طغیانی آسکنے کا  خطرہ بھی موجود ہونے  پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ علاقوں میں امدادی ٹیموں کی تعیناتی کی جائیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری اس آفت  کے پیش نظر پر سکون رہنے کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔  جبکہ حکومت نے  تین سطحی  مستقل کوآڈینشن کی منظوری  بھی دے دی ہے۔

بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان یاکو کے آج رات سے ملک کے ساحلوں سے ٹکرانے کا  امکان ہے۔

 



متعللقہ خبریں