امریکہ کی اپنے شہریوں کو وارننگ: میکسیکو جانے سے پرہیز کریں

ہم، لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان  دنوں میکسیکو کی سیاحت سے پرہیز کیا جائے: سٹیو میک کراو

1958589
امریکہ کی اپنے شہریوں کو وارننگ: میکسیکو جانے سے پرہیز کریں

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے حکام نے سکیورٹی وجوہات کے باعث امریکی شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ موسمِ بہار کی تعطیلات میں میکسیکو کی سیاحت سے پرہیز کیا جائے۔

ٹیکساس محکمہ عوامی سلامتی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ میکسیکو میں منشیات فروش جتھوں کی وجہ سے ہونے والے پُر تشدد واقعات اس ملک کی سیاحت کرنے والے ہر شخص کے لئے شدید خطرہ ہیں۔

محکمہ عوامی سلامتی کے منتظم 'سٹیو میک کراو'نے میکسیکو کے پُر تشدد واقعات اور منشیات فروش جتھوں کی کاروائیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ "ہم، لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان  دنوں میکسیکو کی سیاحت سے پرہیز کیا جائے"۔

واضح رہے کہ مذکورہ وارننگ گذشتہ ہفتے میکسیکو میں داخل ہونے سے مختصر مدت کے بعد اغوا کئے گئے 4 امریکی شہریوں کے واقعے کے بعد کی گئی ہے۔ مذکورہ مغویوں میں سے 2 مردہ اور 2 زندہ امریکہ واپس لوٹے تھے۔

علاوہ ازیں ملبوسات  فروخت کرنے کے لئے میکسیکو جانے والی 3 امریکی عورتیں بھی 2 ہفتوں سے لاپتہ ہیں۔



متعللقہ خبریں