شمالی کوریا نے بلاسٹک میزائل داغ دیا

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے مشرقی ساحل کے قریب پانیوں میں گرنے والے بیلسٹک میزائل کو شمالی کوریا کے شہر نمپو سے لانچ کیا گیا تھا

1957423
شمالی کوریا نے بلاسٹک میزائل داغ دیا

جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کی جانب سے سمندر کی طرف داغے گئے ایک مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کا پتہ لگانے سے آگاہ کیا ہے۔

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے مشرقی ساحل کے قریب پانیوں میں گرنے والے بیلسٹک میزائل کو شمالی کوریا کے شہر نمپو سے لانچ کیا گیا تھا۔

بیان میں میزائل کی رینج کے بارے میں معلومات  کو شئیر نہیں کیا گیا تاہم   اسے  مختصر فاصلے تک مار والا میزائل  قرار دیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے ملک کے میزائل تجربات کو امریکہ کی طرف سے روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا۔

امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن "جنوبی کوریا اور امریکہ کے خلاف تزویراتی برتری حاصل کرنے" کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے اور جوہری میزائل کے منصوبوں کو ترک کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔



متعللقہ خبریں