امریکہ نے منظوری دے دی، تائیوان کو619 ملین ڈالر مالیت کے میزائل دئیے جائیں گے

تائیوان کے ہاتھ 100 عدد AGM-88B HARM  اینٹی راڈار میزائل اور 200 عدد مارٹر میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے: امریکہ وزارت خارجہ

1953705
امریکہ نے منظوری دے دی، تائیوان کو619 ملین ڈالر مالیت کے میزائل دئیے جائیں گے

امریکہ نے تائیوان کے ہاتھ، ایف۔16 جنگی طیاروں میں استعمال کئے جانے والے اور 619 ملین ڈالر مالیت کے، میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "تائیوان کے ہاتھ 100 عدد AGM-88B HARM  اینٹی راڈار میزائل اور 200 عدد مارٹر میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ" 619 ملین ڈالر مالیت کی اس فروخت سے تائیوان کی دفاعی صلاحیت میں، علاقائی سلامتی اور امریکہ کے ساتھ  مشترکہ آپریشن قابلیت میں اضافہ ہو گا"۔

مذکورہ میزائل اور دیگر سامان امریکی دفاعی کمپنیوں ریتھیون اور لاک ہِیڈ مارٹن کی پیداوار ہیں اور  امریکی ساختہ ایف۔16 طیاروں میں استعمال کیا  جائے گا ۔

واضح رہے کہ تائیوان کو خودمختاری کے موضوع پر چین کے ساتھ اختلافات کا سامنا ہے۔ چین تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتا ہے اور توقع ہے کہ اسلحے کی فروخت  کی حالیہ منظوری  چین کے ردعمل کا سبب بنے گی۔

چین وزارت تجارت نے قبل ازیں اسلحہ فروخت کی وجہ سے مذکورہ  دونوں امریکی  کمپنیوں پر درآمدات و برآمدات کی پابندیاں لگا دی تھیں۔



متعللقہ خبریں