روس بین ہتھیاروں کے الاقوامی معاہدوں سے نکلنے کے بجائے ان کی پاسداری کرے، نیٹو

نیو سٹارٹ معاہدے کو معطل کرنے کے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر افسوس ہے

1949508
روس بین ہتھیاروں کے  الاقوامی معاہدوں سے نکلنے کے بجائے ان کی پاسداری کرے، نیٹو

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ نے روس کی جانب سے نیو اسٹارٹ معاہدے میں شرکت کی معطلی کو ہتھیاروں کے کنٹرول کی مفاہمت کے خاتمے کے مترادف قرار دیا اور روس سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسٹولٹن برگ نے بیلجیئم کے برسلز میں نیٹو ہیڈ کوارٹر میں یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا اور یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے لیے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

نیو سٹارٹ معاہدے کو معطل کرنے کے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے فیصلے کا جائزہ لیتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر افسوس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ"حالیہ برسوں میں روس نے ہتھیاروں کے کنٹرول کے اہم معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے یا ان سے ہٹ گیا ہے۔ START پر آج کے فیصلے کے ساتھ، ہتھیاروں کے کنٹرول کا پورا ڈھانچہ تباہ ہو گیا ہے۔ میں روس کو سختی سے مشورہ دیتا ہوں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور موجودہ معاہدوں کا احترام کرے۔"

یاد رہے کہ آج اپنی تقریر میں پوتن نے کہا   ہےکہ روس امریکہ کے ساتھ نیو اسٹارٹ میں اپنی شرکت کو معطل کر دے گا، جس کا مقصد بین البراعظمی جوہری بیلسٹک میزائل کی صلاحیتوں کو روکنا ہے۔



متعللقہ خبریں