ہم بین البراعظمی بیلسیٹک میزائلوں کی تیاری بڑھائیں گے:کم جونگ اُن

حکمراں جماعت کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پیانگ یانگ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم تیار کرے گا، جس کا بنیادی کام تیز رفتار نیوکلیئر حملے کا مقابلہ کرنا ہے

1926221
ہم بین البراعظمی بیلسیٹک میزائلوں کی تیاری بڑھائیں گے:کم جونگ اُن

 شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اپنے ملک کے جوہری ہتھیاروں میں بڑے پیمانے پر اضافے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے خاص طور پر جوہری جوابی حملے شروع کرنے کے لیے نئے طاقتور میزائلوں کے حصول پر زور دیا۔

 حکمراں جماعت کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ پیانگ یانگ ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سسٹم تیار کرے گا، جس کا بنیادی کام تیز رفتار نیوکلیئر حملے کا مقابلہ کرنا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق، کم جونگ اُن نے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کی بڑے پیمانے پر تیاری کا حکم دیا۔

جنوبی کوریا کی فوج نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے سلسلے کو سنگین اشتعال انگیزی قرار دیا جو جزیرہ نما کوریا اور اس سے باہر کے امن و استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور پیانگ یانگ پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے عمل کو روکے۔

گزشتہ روز پیانگ یانگ نے تین مختصر فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کا آغاز کیا تھا۔

سیول نے اعلان کیا کہ سال کے اختتام پر بیلسٹک میزائل لانچ کئے گئے اور 2022 کے دوران شمالی کوریا نے غیر معمولی تعداد میں میزائل فائر کیے اور اپنے ہمسائیوں کے خلاف دشمنی کو تیز کیا ہے۔

 واضح رہے کہ 2022 میں جزیرہ نما کوریا پر کشیدگی میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ایک ایسے وقت میں جب شمالی کوریا نے اس سال ریکارڈ ہتھیاروں کے تجربات کیے۔ جن میں بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا فائر بھی شامل ہے جس پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے ذریعے تجربہ کرنے سے منع کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں