یوکرین کے خلاف جنگ میں غازی فوجیوں کو سرکاری اراضی مفت دی جائے گی: پوتین

روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے   یوکرین کے خلاف جنگ میں شامل نشان لیاقت کے حامل غازیوں کو ماسکو،کریمیا اور سیواستوپول میں مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان کیا ہے

1921255
یوکرین کے خلاف جنگ میں غازی فوجیوں کو سرکاری اراضی مفت دی جائے گی: پوتین

 روسی صدر ولا دیمیر پوتین نے   یوکرین کے خلاف جنگ میں شامل نشانِ لیاقت کے حامل غازیوں کو ماسکو،کریمیا اور سیواستوپول میں مفت سرکاری اراضی دینے کا اعلان کیا ہے۔

خبر کے مطابق، پوتین نے فوج کی اعانت کے تحت اضافی تدابیر کے ایک  پیکیج پر دستخط کیے ہیں جن کی رو سے،خصوصی فوجی آپریشنز کے دوران یوکرین کے خلاف جنگ میں غازی کا عنوان حاصل کرنے والے فوجیوں کو ماسکو،کریمیا اور سیواستوپول میں مفت سرکاری اراضی دی جائے گی ۔

اس کے علاوہ، یوکرین کے خلاف جنگ میں زخمی یا بیمار ہونے والے فوجیوں کے ورثا کو بھی سماجی امداد دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس صدارتی فیصلے پر عمل درآمد کل سے شروع ہو گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں