چین کے سابق صدر جیانگ زی مِن انتقال کر گئے،چینی پرچم سرنگوں

سابق صدر جیانگ کا انتقال لیوکیمیا اور ایک سے زیادہ اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے شنگھائی میں آج دوپہر کو ہوا ہے

1912952
چین کے سابق صدر جیانگ زی مِن انتقال کر گئے،چینی پرچم سرنگوں

چین کے سابق صدر جیانگ زی مِن 96 کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں اُن کے سوگ میں چینی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

خبر کے مطابق ،سابق صدر جیانگ کا انتقال سرطان خون اور ایک سے زیادہ اعضاء کی ناکامی کی وجہ سے شنگھائی میں آج دوپہر کو ہوا ہے۔

واضح رہے کہ 1989 میں جب انہوں نے ڈینگ ژیاؤپِنگ کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا اس وقت چین اقتصادی جدیدیت کے ابتدائی مراحل میں تھا۔

تاہم جب وہ 2003 میں صدر کے منصب سے  سبکدوش ہوئے اُس وقت چین عالمی تجارتی تنظیم کا رکن تھا۔

چین نے 2008 کے اولمپکس میں کامیابی حاصل کی تھی اور ملک سپر پاور کی حیثیت سے اپنے راستے پر گامزن تھا۔

ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ وانگ یپنگ اور دو بیٹے ہیں۔



متعللقہ خبریں