نائجیریا، بیافرا مقامی باشندے تنظیم کے 13 دہشت گرد غیرفعال

آپریشن کے دوران 13 ارکان کو بے اثر کیا گیا اور 6 دہشت گرد پکڑے گئے

1907716
نائجیریا، بیافرا مقامی باشندے تنظیم کے 13 دہشت گرد غیرفعال

 

نائجیریا کے جنوبی صوبے ایمو میں دہشت گرد تنظیم اعلان  کردہ بیافرا   مقامی  باشندے نامی   تنظیم کے 13 ارکان کو ہلاک کر دیا گیا ۔

ایک تحریری بیان میں، وزارت دفاع میں میڈیا آپریشنز کے ڈائریکٹر موسیٰ دانمدامی نے کہا کہ فوج نے صوبہ ایمو میں IPOB کے ارکان کے خلاف آپریشن کیا۔

دانمدامی نے  بتایا کہ آپریشن کے دوران 13 ارکان کو بے اثر کیا گیا اور 6 دہشت گرد پکڑے گئے۔

انہوں نے بتایا  کہ آزاد قومی الیکشن کمیشن کی گمشدہ ووٹر رجسٹریشن مشین  اس کارروائی کے دوران  برآمد ہوئی ہے اور دہشت گردوں کے19 ہتھیار اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

جنوبی نائیجیریا میں علیحدگی پسند بیافرا مقامی  باشندے  کی طرف سے گاہے بگاہے حملے ہوتے رہتے ہیں۔ 14 نومبر کو  اس کو حملے میں صوبہ ایمو میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں