انڈونیشیا میں جی۔ 20 سمٹ شروع

ایردوان نے اپوروا کیمپنسکی میں جی 20 لیڈروں کے سربراہی اجلاس کی باضابطہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی

1906371
انڈونیشیا میں جی۔ 20 سمٹ  شروع
suudi prens selman-erdogan.jpg
erdogan g20 endonezya.jpg
Erdogan-Joko Widodo.jpg

صدر رجب طیب ایردوان نے انڈونیشیا کے جزیرہ  بالی،میں منعقدہ جی 20 سربراہی اجلاس میں اپنے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ایردوان نے اپوروا کیمپنسکی میں جی 20 لیڈروں کے سربراہی اجلاس کی باضابطہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے والے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے صدر ایردوان سے مصافحہ کیا، جنہیں انہوں نے ملاقات سے قبل خوش آمدید کہا، اور ایک یادگاری تصویر  اتروائی۔

سرکاری استقبالیہ تقریب کے بعد  سربراہان نے  "فوڈ اینڈ  انرجی  سیکیورٹی" نشست  کا کھولا۔

صدر ایردوان نے  کمرہ اجلاس میں  بعض سربراہان سے  مختصراً گفتگو کی۔  اس دوران انہوں نے سعودی  ولی عہد  محمد بن سلمان سے  ملاقات کی۔

یہ نشست  پریس کی عدم موجودگی میں سر انجام پائی۔

 

 

 



متعللقہ خبریں