کینیا میں الشباب نے ایمبولینس کومریض سمیت اغوا کرلیا

دی ڈیلی نیشن اخبار کےمطابق، صومالیہ کی سرحد کے قریب ماندیرا نامی علاقے میں الشباب کے کارندوں نے گزشتہ شام کے وقت ایک ایمبولینس کو دو طبی ملازمین ،ایک ڈرائیور اور ایک  مریض سمیت اغوا کر لیا

1901167
کینیا میں الشباب نے ایمبولینس کومریض سمیت اغوا کرلیا

کینیا میں  دہشتگرد تنظیم الشباب کے کارندے چار طبی ملازمین کو اغوا کر گئے۔

 دی ڈیلی نیشن اخبار کےمطابق، صومالیہ کی سرحد کے قریب ماندیرا نامی علاقے میں الشباب کے کارندوں نے گزشتہ شام کے وقت ایک ایمبولینس کو دو طبی ملازمین ،ایک ڈرائیور اور ایک  مریض سمیت اغوا کر لیا ۔

 الشباب اس ایمبولینس کو کہاں لے کر گئی یہ معلوم نہیں ہے۔

صومالیہ اور کینیا کی سرحد پر الشباب کافی سرگرم ہے جہاں صومالیہ فوج کو بھی ان کے حملوں کا شکار ہونا پڑتا ہے ۔

 اس تنظیم نے گزشتہ ہفتے موغادیشو  میں دو کار بم حملے ہوئے جن میں ایک سو بیس  افراد ہلاک ہوئے  تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں