امریکہ: شکاگو میں ہیلو وین منانے والوں پر فائرنگ،14 افراد زخمی

امریکی شہر شکاگو میں ہیلووین منانے کے لیے جمع ہونے والے مجمعے پر  فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد زخمی ہو گئے

1900415
امریکہ: شکاگو میں ہیلو وین منانے والوں پر فائرنگ،14 افراد زخمی

امریکی شہر شکاگو میں ہیلووین منانے کے لیے جمع ہونے والے مجمعے پر  فائرنگ کے واقعے میں 14 افراد زخمی ہو گئے۔

امریکی ریاست ایلی نوئے کے شہر شکاگو میں گزشتہ شام فائرنگ کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایک مشتبہ گاڑی سے یہ فائرنگ  کی گئی جس میں14 افراد زخمی ہو گئے۔

شکاگو پولیس کے ترجمان ڈیوڈ براون نے بتایا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے جن کا علاج جاری ہے۔

پولیس  نے شبہ ظاہر کیاہےکہ  گاڑی میں دو افراد سوار تھے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں