روس دہشت گردی کر رہا ہے: صدر زلنسکی

روسی فوج، یوکرین میں، شہریوں کو ہدف بنا رہی ہے۔ عوام کے خلاف مسلسل دہشت گردی روس کی طرف سے حقیقی مذاکرات کو رد کرنے کا کھُلا اظہار ہے: صدر ولادی میر زلنسکی

1890565
روس دہشت گردی کر رہا ہے: صدر زلنسکی

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی  نے روس کو، شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کا، قصوروار ٹھہرایا اور کہا ہے کہ "دہشت گردی ایک جُرم ہے اور اس کی سزا دینا ضروری ہے"۔

ولادی میر زلنسکی نے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں حالیہ دنوں میں یوکرین کے جنوب مشرقی شہر 'زاپوریزیا '  میں روسی فورسز کے حملوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ" روسی فورسز کی طرف سے زاپوریزیا پر  3 اکتوبر  سے جاری میزائل حملوں میں  43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ خارکیف، دونباس اور دیگر یوکرینی شہروں پر بھی حملے کئے گئے ہیں۔ یہ حملے ایران ساختہ ڈرون طیاروں کے ساتھ کئے گئے ہیں"۔

زلنسکی نے کہا ہے کہ" روسی فوج، یوکرین میں، شہریوں کو ہدف بنا رہی ہے۔ عوام کے خلاف مسلسل دہشت گردی روس کی طرف سے حقیقی مذاکرات کو رد کرنے کا کھُلا اظہار ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "دہشت گردی ایک جُرم ہے اور اس کی سزا دی جانی چاہیے۔ حکومتی سطح پر دہشت گردی، دنیا میں صرف فرد  ِ واحد کے لئے نہیں تمام بین الاقوامی برادری  کے لئے  خطرہ تشکیل دینے والے، بین الاقوامی جرائم میں سے ایک ہے"۔



متعللقہ خبریں