نائجیریا میں ہیضے سے اموات اور واقعات میں اضافہ

ملک میں 5 ہزار 451 افراد میں ہیضے کی تشخیص ہوئی ہے تو اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 149 ہو گئی ہے

1885552
نائجیریا میں ہیضے سے اموات اور واقعات میں اضافہ

نائجیریا  میں ہیضے کی وبا  سے ہلاکتوں کی تعداد 149 تک ہو گئی ہے۔

نائجیرین  مرکز برائے کنٹرول ِ امراض  کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ ماہ جنوری سے ابتک  دارالحکومت  آبو جا  سمیت  30  شہروں میں   یہ بیماری سرایت کر چکی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس عرصے کے دوران 5 ہزار 451 افراد میں ہیضے کی تشخیص ہوئی اور اس وبا سے جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 149 ہوگئی۔

گزشتہ سال ملک میں ہیضے سے 1174 افراد ہلاک ہوئے۔

ہیضہ خوراک اور پانی سے پیدا ہونے والی ایک  بیماری  ہے جو کہ "وائبریو" بیکٹیریا کی وجہ سے جسم میں شدید اسہال اور پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں