ہم جوہری جنگ کےلیے تیار ہیں: کم جونگ آن

کوریائی جنگ کے خاتمے کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کم جونگ ان نے  کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ ہر قسم کی فوجی محاذ آرائی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں

1860482
ہم جوہری جنگ کےلیے تیار ہیں: کم جونگ آن

 شمالی کوریا  کے لیڈر کم جونگ آن نے دھمکی دی ہے کہ ان کا ملک کسی بھی غیر ملکی فوجی مداخلت کے خلاف پوری طرح سے تیار ہے ۔

 سرکاری خبر ایجنسی KCNA  کے مطابق، کوریائی جنگ کے خاتمے کی 69 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کم جونگ ان نے  کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ ہر قسم کی فوجی محاذ آرائی کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

 کم جونگ اُن کا یہ بیان اس خدشے کو ظاہر کر رہا ہے کہ شمالی کوریا عنقریب 7 واں جوہری تجربہ کر سکتا ہے جس  کا امکان  گزشتہ ماہ امریکہ نے بھی ظاہر کیا تھا۔

 یاد رہے کہ شمالی کوریا نے  اپنا آخری جوہری تجربہ سن 2017 میں کیا تھا مگر اس نے  میزائل تجربات کا سلسلہ بدستور جاری رکھاہوا ہے۔

 گزشتہ مہینے  جنوبی کوریا نے  8 میزائل تجربات کرتےہوئے شمالی کوریا کو جواب دینے کی بھی کوشش کی تھی ۔

 

 



متعللقہ خبریں