یوکیرین سے اناج کی ترسیل کے معاہدے پر امریکہ کا صدر ایردوان کو خراجِ تحسین

"ہم جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر کے افتتاح کے منتظر ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ معاہدے کے تمام فریقین  وضع کردہ شرائط کو پورا کریں گے۔‘‘

1859990
یوکیرین سے اناج کی ترسیل کے معاہدے پر امریکہ کا صدر ایردوان کو خراجِ تحسین

متحدہ امریکہ نے  یوکیرین سے اناج کی ترسیل کے معاملے میں  مشترکہ   رابطہ کمیشن مرکز کے قیام کے سلسلے میں کوششوں پر  صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن ڈائریکٹر جان کربی نے زوم کے ذریعے وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کو ملک کی خارجہ پالیسی میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

استنبول میں مشترکہ رابطہ مرکز کے اپنا کام شروع کرنے کے حوالے سے روس کے بیانات کے بارے میں ایک سوال پر کربی نے کہا کہ "ہم نے مشترکہ رابطہ مرکز کو عملی جامہ پہنائے جانے  سے متعلق خبریں پڑھی ہیں  ۔ ہم ان خبروں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔"

یہ بتاتے ہوئے کہ مرکز کو 20 ملین ٹن اناج کی کھیپ کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جان کربی نے کہا، "ہم جوائنٹ کوآرڈینیشن سینٹر کے افتتاح کے منتظر ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ معاہدے کے تمام فریقین  وضع کردہ شرائط کو پورا کریں گے۔‘‘

امریکہ اور ترکی کے  متعدد معاملات میں  رابطے میں ہونے کا ذکر کرنے والے ترجمان نے بتایا کہ اقوام  متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور صدر رجب طیب ایردوان  کی مشترکہ  رابطہ مرکز کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں  کے مشکور و ممنون ہیں۔ ہم جانتے ہیں یہ ایک آسان کام نہیں تھا، اس ضمن میں ان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ترکی اور اقوام متحدہ کا قائدانہ کردار   تعریف کے لائق  ہے۔

دریں اثنا، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ روس، یوکرین، ترکی اور اقوام متحدہ کے درمیان طے پانے والے "یوکرینی بندرگاہوں سے اناج اور کھانے پینے کی اشیاء کی محفوظ ترسیل" معاہدے میں ترکی ایک اہم ثالث ہے۔



متعللقہ خبریں