روس کے دو جنگی بحری جہازوں کی الجزائر آمد

الجزائری امور دفاع کے مطابق، روسی بحری بیڑے  کا ہائیڈرو گرافک جہاز کلدین اور ایک آئل ٹینکر وائس ایڈمیرل پاروموف ہماری ایک بندرگاہ پر دو روز کےلیے لنگر انداز ہوئے ہیں

1856138
روس کے دو جنگی بحری جہازوں کی الجزائر آمد

دو روسی جنگی بحری جہاز  دو طرفہ فوجی  تعاون کے فروغ  کے تحت الجزائر کی ایک بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئے۔

الجزائری امور دفاع کے مطابق، روسی بحری بیڑے  کا ہائیڈرو گرافک جہاز کلدین اور ایک آئل ٹینکر وائس ایڈمیرل پاروموف ہماری ایک بندرگاہ پر دو روز کےلیے لنگر انداز ہوئے ہیں۔

ان جہازوں کی آمد کا مقصد دو طرفہ عسکری تعاون کوفروغ دینے اور تجربات سے مستفید ہونا ہے۔

یاد رہے کہ  روسی اور الجزائری بحری جہازوں نے گزشتہ سال نومبر میں بھی بحیرہ روم میں مشترکہ مشقیں کی تھیں۔

الجزائربراعظم افریقہ میں روسی اسلحے کے اہم خریدار ممالک میں سے ایک ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں