اقوام متحدہ: ایردوان۔ گٹرس ملاقات، اناج کے بحران پر بات چیت

مذاکرات میں اناج  اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کے اناج کی گلوبل منڈیوں تک رسائی کے طریقوں پر غور کیا گیا: سٹیفن دوجارک

1846610
اقوام متحدہ: ایردوان۔ گٹرس ملاقات، اناج کے بحران پر بات چیت

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس کے درمیان ملاقات میں "یوکرین کے جنگ سے متاثرہ علاقوں سے عالمی منڈیوں کے لئے اناج کی برآمد کے طریقوں" پر بات چیت  کی گئی۔

اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل دفتر کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے پریس کانفرنس میں سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور جنرل سیکرٹری انرونیو گٹرس نے سوموار کے دن ٹیلی فونک ملاقات کی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "مذاکرات میں اناج  اور جنگ سے متاثرہ علاقوں کے اناج کی گلوبل منڈیوں تک رسائی کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ مذاکرات نہایت سرعت سے جاری ہیں لیکن کب تک جاری رہیں گے اس بارے میں، میں کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتا"۔

واضح رہے کہ یوکرین  پر قبضے سے باز نہ آنے پر مغربی ممالک نے ماسکو انتظامیہ پر سخت اقتصادی پابندیوں کا فیصلہ کیا تھا۔

روس کے 24 فروری سے یوکرین پر جاری حملوں کی وجہ سے مال بردار بحری جہاز یوکرین کی بندرگاہوں  پر محصور ہو کر رہ گئے ہیں  جس کے نتیجے میں دنیا کے متعدد ممالک میں اناج کے بحران کا سامنا ہے۔



متعللقہ خبریں