اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 نئے غیر مستقل ارکان  کا انتخاب

193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں ایکواڈور، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ کو سلامتی کونسل کے عارضی ارکان کے طور پر منتخب  کرلیا گیا ہے

1841024
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 نئے غیر مستقل ارکان  کا انتخاب

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 5 نئے غیر مستقل ارکان  کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں ایکواڈور، جاپان، مالٹا، موزمبیق اور سوئٹزرلینڈ کو سلامتی کونسل کے عارضی ارکان کے طور پر منتخب  کرلیا گیا ہے۔

زیر بحث 5 ممالک یکم جنوری 2023 سے 2 سال کے لیے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر کام کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے15 ارکان میں  5 مستقل ارکان، امریکہ، چین، روس، انگلینڈ اور فرانس   شامل ہیں۔

باقی 10 رکن ممالک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کے 5 جغرافیائی گروپوں میں سے 2 سال کے لیے منتخب ہوتے ہیں۔

عارضی ارکان میں سے 5 کی ہر سال تجدید کی جاتی ہے۔

آئرلینڈ، ناروے، انڈیا، کینیا اور میکسیکو جو اس وقت کونسل کے رکن ہیں، کی مدت رواں سال کے آخر میں ختم ہو جائے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہونے کے لیے 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں کل ووٹوں کا دو تہائی حاصل کرنا ضروری ہے۔



متعللقہ خبریں