فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا

فلسطینی طلبہ نوران اپنی ڈگری لینے کے لیے فلسطینی پرچم لہراتی اسٹیج پر آئیں ڈگری وصول کی لیکن امریکی وزیر خارجہ  سے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں جبکہ آگے کھڑے مہمان سے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے ہاتھ ملایا

1830700
فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا

فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینی طالبہ نے امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن سےمصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔

واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی جہاں امریکی وزیرخارجہ نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو مبارکباد دینے کےلیے اسٹیج پر موجود رہے۔

فلسطینی طلبہ نوران اپنی ڈگری لینے کے لیے فلسطینی پرچم لہراتی اسٹیج پر آئیں ڈگری وصول کی لیکن امریکی وزیر خارجہ  سے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں جبکہ آگے کھڑے مہمان سے انہوں نے بہت اچھے طریقے سے ہاتھ ملایا۔

 واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب کے دوران کم از کم 6 طلباء نے فلسطینی پرچم لہرائے



متعللقہ خبریں