کٹھن ترین حالات میں بھی ترکی ہمارے ساتھ کھڑا رہا، صدر مادورو

حالیہ برسوں میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان بہت مضبوط سیاسی اور سفارتی اعتماد کی بنیادیں قائم کی ہیں

1820832
کٹھن ترین حالات میں بھی ترکی ہمارے ساتھ کھڑا رہا، صدر مادورو

ونیزویلا کے صدر نکولا مادورو  کا کہنا ہے کہ ترکی نے  ہر حالات میں  ان کے ملک سے تعاون کیا ہے اور یہ ہمیشہ ونیزویلا کے عوام کے شانہ بشانہ رہا ہے۔

مادورو نے  وزیر خارجہ میولود  چاوش اولو کے بھی شریک ہونے والے ونیزویلا۔ ترکی  مشترکہ تعاون کمیشن کے  تیسرے اجلاس  کی اختتامی نشست سے خطاب میں  دونوں ممالک کی باہمی دوستی کا ذکر کرتے ہوئے   کہا کہ ’’ "اس مخلوط کمیشن کے دائرہ کار  میں، میں ترک صدر ایردوان کو خصوصی سلام بھیجنا چاہتا ہوں ، جو کہ ہمارے ملک کے عظیم دوست ہیں ، انہوں نے ترک عوام کے ہمراہ ہر طرح کے حالات میں وینزویلا کی حمایت کی ہے ۔ ہم نے ان کے ہمراہ ایک راستہ کھولا  ہے جو کہ ہمارے مشترکہ فوائد کے لیے بھائی چارے اور تعاون کا راستہ ہے۔"

مادورو نے ترکی کی  امداد پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ترکی  نے کٹھن ترین حالات میں ہمہ وقت  ہمارے عوام کا ساتھ دیا ا س نے ہمیں طبی امداد فراہم کی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ترکی وینزویلا پر عائد پابندیوں کے خلاف ہے، مادورو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ہم نے دونوں ممالک کے درمیان بہت مضبوط سیاسی اور سفارتی اعتماد کی بنیادیں قائم کی ہیں۔

انہوں نے ترک  سرمایہ داروں کو ان کے ملک میں سرمایہ کاری  کی بھی دعوت دی ، انہوں نے اس سے قبل   غازی اطغرل کے سیٹ کا دورہ کرنے  کا  ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب کی بار عثمان  ڈرامہ سیریل سیٹ کا بھی دورہ  کریں گے، انہوں نے ڈرامے کے اداکاروں کو اپنا سلام بھی بھیجا۔

مادورو نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا، "ہمیں ترکی سے پیار ہے۔ ہم ترکی کے حقیقی دوست ہیں۔ وینزویلا ترکی کا بہترین دوست ہے۔ وینزویلا اور ترکی کے تعلقات زندہ باد، دوستی زندہ باد، امن زندہ باد، تعاون زندہ باد۔"



متعللقہ خبریں