فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو رکنیت دینے سے یورپی سلامتی نہیں بڑھے گی: روس

ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بنانے سے یورپ میں استحکام کا راستہ ہموار نہیں ہو گا

1810596
فن لینڈ اور سویڈن کو نیٹو رکنیت دینے سے یورپی سلامتی نہیں بڑھے گی: روس

ماسکو حکومت نے کہا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کو مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا حصہ بنانے سے یورپ میں استحکام کا راستہ ہموار نہیں ہو گا۔

کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف کے مطابق، روس کا یہ موقف رہا ہے کہ یہ اتحاد تصادم کی راہ اپنانے کا ایک ہتھیار ہے اور اس میں مزید توسیع براعظم یورپ میں استحکام کا سبب نہیں بنے گا۔

امریکی وزارت خارجہ کے ایک  اعلی  اہلکار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ نیٹو اتحاد کے وزرائے خارجہ کے برسلز میں ہونے والے اجلاس میں فِن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں مجوزہ شمولیت کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

 



متعللقہ خبریں