روسی فوج کا فضائی حملہ: 2 بچوں سمیت 9 شہری ہلاک

روسی فوج کے یوکرین کے شہر سومی پر فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 9 شہری ہلاک

1791612
روسی فوج کا فضائی حملہ: 2 بچوں سمیت 9 شہری ہلاک

روسی فوج کے یوکرین کے شہر سومی پر فضائی حملے میں 2 بچوں سمیت 9 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

یوکرین ہنگامی حالات سروس کے جاری کردہ بیان کے مطابق روس کے جنگی طیاروں نے کل شام کے وقت سومی پر بمباری کی۔ شہر کی رومنسکایا اور سپارتاک نامی گلیوں میں 2 عمارتوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔

نشانہ بننے والی عمارتیں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئیں اور متاثرہ جگہ پر آگ لگ گئی۔

یوکرین کی امدادی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا ہے اور ملبے کے نیچے سے 2 بچوں سمیت 9 شہریوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملے کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں