اقوام متحدہ کی جانب سے یوکیرنی شہریوں کو ریکارڈ 1.5 ارب ڈالر کی مالی امداد

ورلڈ فوڈ پروگرام کی پہلی امدادی کھیپ ترکی سے روانہ

1788385
اقوام متحدہ کی جانب سے یوکیرنی شہریوں کو ریکارڈ 1.5 ارب ڈالر کی مالی امداد

اقوام متحدہ نے اطلاع دی ہے کہ یوکیرین میں  جنگ سے نقصان برداشت کرنے والے شہریوں کو  قلیل مدت کے اندر ڈیڑہ ارب ڈالر کا عطیہ دیا جائیگا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارچ نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اقوام متحدہ کے معاون سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ہنگامی امداد کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس کی یوکرین کے لیے درکار 1.7 ارب ڈالر کی امدادی سفارش  پر  رکن ممالک اور شراکت داروں نے 1.5 ارب ڈالر   کی مالی امداد کی منظوری دے دی ہے۔

دو جارچ نے   بتایا کہ  گرفتھس نے  انسانی امداد  کے لیے ڈیڑہ ارب ڈالر کی رقم مختص کیے جانے کی تصدیق  کی ہے، یہ ابتک کی   تیز اور فراخدل ترین امداد  ثابت ہو گی۔

سکریٹری جنرل کے ترجمان نے یوکرینی عوام کی " فراخدلانہ امداد" کے لیے رکن ممالک اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیشہ کی طرح، ہم انسانوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے وعدوں کو جلداز جلد پورا کریں۔"

پریس کانفرنس میں بتایا گیا  ہے کہ اتوار کے روز اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کی جانب سے انسانی امداد  سے بھرا پہلا ٹرک یوکرین سے انخلاء کے منتظر لوگوں تک پہنچا دیا گیا ہے  اور ورلڈ فوڈ پروگرام کی پہلی امدادی کھیپ ترکی سے روانہ ہوئی ہے۔

دوجارچ نے واضح کیا ہے کہ انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے ریکارڈ کے مطابق یوکرین میں 24 سے 28 فروری کے درمیان ہونے والی جھڑپوں  میں 136 شہری ہلاک اور کم از کم 536 زخمی ہوئے۔

یہ بھی کہا  گیا ہے کہ اقوام متحدہ مولڈووا میں پناہ لینے والے  یوکرین کے 70,000 سے زائد مہاجرین کی ضروریات کو پورا کرنے پر بھی کام کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں