روس: 15 فروری 2022 کا دن مغرب کی ناکامی کے دن کے طور پر تاریخ کا حصہ بنے گا

15 فروری 2022 کا دن جنگی پروپیگنڈے میں مغرب کی ناکامی کے دن کے طور پر تاریخ کا حصہ بنے گا: ماریہ ظاہرووا

1778938
روس: 15 فروری 2022 کا دن مغرب کی ناکامی کے دن کے طور پر تاریخ کا حصہ بنے گا

روس نے فوجی مشقوں کے دائرہ کار میں فرائض مکمل کرنے والی بعض فوجی یونٹوں کی اپنی بیسوں کی طرف واپسی کا اعلان کیا ہے۔

روس وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ ظاہرووا نے شوسل میڈیا سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ مشقوں میں فرائض مکمل ہونے کے بعد بعض روسی فوجی یونٹوں نے بیسوں کی طرف واپسی شروع کر دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "15 فروری 2022 کا دن جنگی پروپیگنڈے میں مغرب کی ناکامی کے دن کے طور پر تاریخ کا حصہ بنے گا۔ کوئی ایک بھی گولی چلے بغیر شرمندگی اور ہزیمت کے ساتھ"۔



متعللقہ خبریں