امریکہ کی فلسطینی شہریوں پر یہودیوں کے تشدد کی مذمت

اسرائیل میں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو مزید ورک پرمٹ دینا علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کی کلید ہے

1747144
امریکہ کی فلسطینی شہریوں پر یہودیوں کے تشدد کی مذمت

متحدہ امریکہ  کی ڈپٹی سیکرٹری  خارجہ  وکٹوریا نو لنڈ   نے اسرائیلی وزیر برائے  عوامی تحفظ  عمر بارلیف سے ملاقات  میں خاصکر دریائے اُردن کے مغربی کنارے    پر غیر قانونی یہودی  آباد کاروں کے  فلسطینیوں  پر تشدد کے واقعات کو ایجنڈے میں لایا ۔

اسرائیل میں پولیس فورس امور کے چیف  بارلیف نے سوشل میڈیا پر اسرائیل میں نولنڈ سے اپنی ملاقات کے بارے میں لکھا ہے کہ  امریکی اہلکار نے "آبادکاروں کے تشدد، علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور فلسطینی انتظامیہ کو مضبوط کرنے" کے موضوعات میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

یہ دلیل دیتے ہوئے کہ اسرائیل میں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو مزید ورک پرمٹ دینا علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کی کلید ہے، بارلیف نے کہا کہ غزہ سے باہر مشترکہ صنعتی علاقے کے قیام جیسے منصوبوں میں  امریکہ وسیع پیمانے کا تعاون کرے گا۔

امریکی انتظامیہ نے غیر قانونی یہودی  کاروائیوں پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے وقت  دریائے اردن کے مغربی کنارے  کے شہر الخلیل  میں  غیر قانونی  یہودی آباد کاروں کے فلسطینی شہریوں پر تشدد  کی مذمت کرنے والا ایک بیان جاری کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں