امریکہ: مسلح حملہ، 5 بچے زخمی

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہو گئے

1734621
امریکہ: مسلح حملہ، 5 بچے زخمی

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں مسلح حملے کے نتیجے میں 5 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

بچوں کو طبّی نگہداشت میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی پولیس ذرائع کے جاری کردہ بیان کے مطابق کولوراڈو میں آرورا مرکزی ہائی اسکول کے قریب واقع ایک پارک میں نامعلوم مسلح حملہ آوروں کے حملے میں 14 سے 17 سالہ 5 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔ 

زخمی بچوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی فائرنگ کی ہے۔

بچوں کی صحت کی صورتحال سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

 



متعللقہ خبریں