ماحولیاتی آب وہوا سے متعلق اہداف بڑھائیں جائیں :گلاسگو اجلاس

گلاسگو میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس میں آئندہ بات چیت کی جائے گی جس کا مقصد مختلف ممالک پر از سر نو زور دینا ہے کہ وہ اپنے اپنے قومی ماحولیاتی منصوبے کو 2030  تک مزید مضبوط بنائیں

1731868
ماحولیاتی آب وہوا سے متعلق اہداف بڑھائیں جائیں :گلاسگو اجلاس

گلاسگو میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے سربراہی اجلاس کے دوران  آب و ہوا سے متعلق اہداف کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

میزبان ملک برطانیہ نے اس سلسلے میں ماحولیاتی معاہدے سے متعلق سیاسی فیصلوں پر مبنی ایک مسودہ پیش کیا۔

اس مسودے پر گلاسگو میں جاری عالمی موسمیاتی کانفرنس میں آئندہ بات چیت کی جائے گی جس کا مقصد مختلف ممالک پر از سر نو زور دینا ہے کہ وہ اپنے اپنے قومی ماحولیاتی منصوبے کو 2030  تک مزید مضبوط بنائیں۔

 ایک مسودے میں تمام ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ آب و ہوا سے متعلق 2030 ء تک کے لیے طے کیے گئے اپنے قومی اہداف پر نظر ثانی کریں اور اسے مزید بہتر بنائیں۔

اسی صورت میں ’پیرس معاہدے کے تحت درجہ حرارت کے 2022 ء تک کے لیے طے کیے گئے اہداف کی کامیابی ممکن ہو سکے گی۔

اس مسودے میں پہلی بار تمام ممالک سے کوئلے اور دیگر ’فوسیل فیول سبسڈی‘ کے بتدریج خاتمے کا مطالبہ کیا گیا ہے



متعللقہ خبریں