چین نے حملہ کیا تو بلاشبہ امریکی فوج تائیوان کا دفاع کرے گی: جنرل مِلی

تائیوان پر چین کے ممکنہ حملوں کے جواب میں بلاشبہ امریکی فوج تائیوان کا دفاع کرے گی: جنرل مارک مِلی

1729397
چین نے حملہ کیا تو بلاشبہ امریکی فوج تائیوان کا دفاع کرے گی: جنرل مِلی

امریکہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل مارک مِلی نے کہا ہے کہ تائیوان پر چین کے ممکنہ حملوں کے جواب میں بلاشبہ امریکی فوج تائیوان کا دفاع کرے گی۔

دی ہِل کی خبر کے مطابق مِلی نے آسپن سکیورٹی فورم سے خطاب میں چین اور تائیوان کے درمیان کشیدگی کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں نہیں توقع کہ آئندہ 2 سالوں میں چین تائیوان کو اپنے کنٹرول میں لینے کے لئے کوئی کاروائی کرے گا لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو بلاشبہ امریکی فوج جزیرے کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مِلی نے کہا ہے کہ چین کے تائیوان کا کنٹرول سنبھالے کی کوشش کرنے پر علاقے میں مداخلت کا فیصلہ وائٹ ہاوس کرے گا۔ بیجنگ انتظامیہ اس احتمال کو ایجنڈے پر لاتی ہے تو اس کے مقابل جوابی منصوبے تیار کر لئے گئے ہیں۔

انہوں نے چین کے حالیہ ہائپر سونک میزائل تجربے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تجربہ عالمی جنگوں کے بعد سے اب تک طاقت کی اہم ترین تبدیلیوں میں سے ایک تبدیلی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل مِلی نے چین کے 28 اکتوبر کو ہائپر سونک میزائل تجربے کے بارے میں کہا تھا کہ "یہ ایک اہم اور تشویشناک صورتحال ہے"۔

 



متعللقہ خبریں