شمالی کوریا کا نئے طرز کے بالسٹک میزائل کا تجربہ

یہ میزائل ونگز کی  اعلی خصوصیات  سمیت جدید کنٹرول سسٹم  سے لیس ہے

1722247
شمالی کوریا کا نئے طرز  کے بالسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا  نے اعلان کیا ہے کہ  19 اکتوبر  کوآزمائش کئے گئے  میزائل  میں سے ایک آبدوز سے  پھینکا گیا  نئے طرز کا بالسٹک میزائل تھا۔

شمالی کوریا کی مرکزی  نیوز ایجنسی  کی ڈیفنس  سائنسز اکیڈمی  کے حوالے سے  جاری کردہ خبر کے مطابق شمالی   کوریا نے کل ایک نئے طرز کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق یہ    میزائل ونگز کی  اعلی خصوصیات  سمیت جدید کنٹرول سسٹم  سے لیس ہے۔

کیودو ایجنسی کے مطابق جاپانی دفتر خارجہ  کے ایشیا و بحرالکاہل امور کے ڈائریکٹر جنرل   نے  امریکہ اور جنوبی کوریا کے   نمائندہ خصوصی برائے  شمالی کوریا    سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ملاقات کی۔

جس دوران  شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کیے جانے کی اپیل کرنے والے  ان سربراہان نے  اس معاملے میں سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے  اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر ٹھیک معنوں میں عمل درآمد کے معاملے پر  اتفاق قائم کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں