شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر دیا:حکومت جاپان

بتایا گیا ہے کہ میزائل سنپو سے مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں جب کہ جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربہ کی تصدیق کی گئی ہے

1721577
شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر دیا:حکومت جاپان

شمالی کوریا نے آبدوز سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

خبر کے مطابق، میزائل سنپو سے مشرقی ساحل کی جانب داغا گیا تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکھٹی کی جارہی ہیں جب کہ جاپان کی جانب سے بھی میزائل تجربہ کی تصدیق کی گئی ہے۔

جنوبی کوریا کے چیف آف اسٹاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر آبدوز سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تاہم مزید معلومات کے لیے امریکی اور جنوبی کوریا کی خفیہ ایجنسیاں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں

 شمالی کوریا کی جانب سے آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربہ پر کام کیا جارہا تھا، اس سے قبل سمندر میں یہ تجربات بھی کیے گئے تھے لہذا جنوبی کوریا کی جانب سے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار آبدوز سے میزائل تجربہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شمالی کوریا نے رواں ہفتے ایٹمی صلاحیت کے حامل کروز میزائل اور سپر سونک میزائل کے تجربات کیے تھے تاہم اس بار آبدوز سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کیے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں