ایکواڈور:جیل میں ہنگامہ آرائی،ہلاک شدگان کی تعداد 116 ہو گئی

اطلاعات ہیں کہ جیل میں مسلح گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 116 ہو گئی ہے جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہیں

1712562
ایکواڈور:جیل میں ہنگامہ آرائی،ہلاک شدگان کی تعداد 116 ہو گئی

ایکواڈور کی جیل میں مسلح گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 100 سے زائد ہو گئی۔

 خبر کے مطابق،  گزشتہ منگل کے روز ایکواڈور کے شہر گوایاکل کی جیل میں قیدیوں کے دو گرپوں نے ایک دوسرے پر اسلحے، گرینیڈ اور چاقوؤں سے حملہ کیا تھا جس میں متعدد قیدی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

ایکوا ڈور کے حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس اور فوج نے جیل میں آپریشن کر کے حالات پر قابو پا لیا ہے جبکہ اٹارنی جنرل دفتر کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

تاہم اب اطلاعات ہیں کہ جیل میں مسلح گروپوں میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 116 ہو گئی ہے جبکہ 80 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

ایکواڈور کے صدر گوئلرمو لاسو نے  مسلح گروپوں میں ہونے والے خونریز تصادم کے بعد جیل ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں