امریکہ نے چینی اسمگلر کے سر کی قیمت لگا دی

امریکہ نے فینٹانائل کے اسمگلر چینی شہری ژانگ جیان  کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لئے 5 ملین ڈالر انعام کا اعلان کر دیا

1700296
امریکہ نے چینی اسمگلر کے سر کی قیمت لگا دی

امریکہ نے فینٹانائل کے اسمگلر چینی شہری ژانگ جیان  کی گرفتاری میں مدد کرنے والوں کے لئے 5 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ  بیان میں کہاہے کہ ژانگ جیان کی جرائم پیشہ تنظیم  کی طرف سے 2013۔2016 کے دوران  امریکہ اسمگل  کی گئی فینٹانائل استعمال کرنے کی وجہ سے 4 امریکی شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور 5 کو شدید جسمانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوری 2018 میں شمالی ڈاکوٹا میں جاری مقدمے میں ژانگ کو سزائے قید سنائی گئی ہے۔ مجرم کو گرفتار کروانے یا گرفتاری کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے افراد کو 5 ملین ڈالر انعام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ فینٹانائل 1950 میں طبّی تحقیقات کے دوران دریافت ہوئی ۔ اسے مارفین سے 80 گنا زیادہ طاقتور خیال کیا جاتا ہے۔

1990 کی دہائی کے آغاز میں اسے طبّی علاج میں استعمال کیا جانے لگا۔  درد سے نجات میں نہایت موئثر  ہونے کی وجہ سے بیہوشی اور خاص طور پر کینسر کے علاج  میں بہترین نتائج دینے والے اس طبّی مادے کو عالمِ طب کی قیمتی ادویات میں شمار کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں